• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حرا مانی، فائل فوٹو
حرا مانی، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی انٹری دے دی ہے۔

حرا مانی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹااسٹوری پر لکھا کہ’مجھے فالو کرلیں، میں نےابھی ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے‘۔

اُنہوں نے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے لکھاکہ’ یہ ان کا واحد آفیشل اکاؤنٹ ہے اس کے علاوہ باقی سارے جعلی ہیں‘۔

حرا مانی کی ٹوئٹر پر انٹری سے ان کے مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں اور مداحوں کی جانب سے بھی دیگر سوشل میڈیا صارفین سے اداکارہ کو ٹوئٹر پر فالو کرنے کا کہا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ حرا مانی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں ۔

اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں اور انہیں اپنے کام کے بارے میں بھی آگاہ رکھتی ہیں۔

اس کے علاوہ حرا مانی اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی، ساتھی اداکاروں اور فیملی کے ساتھ گزرے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید