• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں PTI زیر اہتمام عمران خان سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ

پیرس ( رضا چوہدری) سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مقام دی ریپبلک پربہت بڑا مظاہرہ ہواجو دیر تک جاری رہا ۔مظاہرہ میں پاکستانی، کشمیری کمیونٹی کے ہزاروں افرادنے شرکت کی جن میں خواتین بھی شامل تھیں ،مظاہرہ کی کال پاکستان تحریک انصاف کے رہنمازاہد اقبال ہاشمی نے دی تھی مظاہرے کو کامیاب بنانے کےلئے مقامی تنظیم کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری طاہر اقبال، چوہدری ابوبکر، راجہ طاہر سدوال ، ملک عمران کھوکھر، چوہدری منور جٹ ، چوہدری عبدالستار، صفدر ہاشمی، چوہدری گلزار لنگڑیال، خان یاسر خان، چوہدری افضال ڈھل، چوہدری محسن گوندل شامل تھے، زاہد اقبال ہاشمی چوہدری خلیل احمد، موتالاجولی، چوہدری تنویر نے روزنامہ جنگ و جیو ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دنیا میں امن کے داعی ہیں، ان کوخودداری اور آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ غیر ملکی سازش پر اقتدار سے علیحدہ کیا گیا، ہم اوورسیز پاکستانی عمران خان کا ساتھ دیں گے، عمران خان صرف پاکستان نہیں اسلامی دنیا کا عظیم لیڈر ہے ۔ عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بہت دلیری سے لڑا، عمران خان نے ناموس رسالت پر دنیا کو نبی پاکﷺ کی حرمت کا پاس کرنے کا پابند کرایا مظاہرہ میں شریک افراد نے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ 

یورپ سے سے مزید