• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ،مخدوم احمد محمود

لاہور(خصوصی نمائندہ) نامزد گورنر پنجاب و پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے پنجاب بھر سے پارٹی رہنماوں کے مختلف وفود سے اپنی رہائش گاہ مخدوم ہاوس لاہور میں ملاقاتیں کیں جن میں علماء و مشائخ پیس الائنس برائے قومی یکجہتی و بین المزاہب ہم آہنگی پاکستان، پی ایس ایف، مینارٹی، سابقہ و موجودہ اراکین پنجاب اسمبلی شامل تھے جنہوں نے مخدوم احمد محمود کو پارٹی اور حکومتی اتحاد کیجانب سے گورنر پنجاب نامزد کیئے جانے پر مباکباد پیش کی اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی مخدوم عثمان محمود، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوواڈینیٹر عبدالقادر شاہین اور سید عطاء حیدر گیلانی بھی موجود تھے، پارٹی کے صوبائی صدر مخدوم احمد محمود نے پارٹی راہنماوں کے وفود سے اپنی گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئیندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ کس طرح انہوں نے آئی ایم ایف کی غلامی کیساتھ امریکا کے غلام بنے۔آج پوری قوم کے سامنے انکا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے وہ انکے کسی فریب دھوکے میں نہیں آئینگے۔
لاہور سے مزید