لاہور (محمد صابر اعوان سے ) پاکستان میں نئے وائرس سپر فلو کے خطرناک وائرس کے پھیلنے کی تصدیق ہو گئی۔ یہ وائرس وبا کی شکل اختیار کر چکا ہےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH)نے انفلوئنزا A (H3N2) کی تیزی سے پھیلنے اور حالیہ ہفتوں میں تجزیہ کیے گئے انفلوئنزا کے 10 سے 20 فیصد نمونے H3N2 کے نکلےکی تصدیق ہوئی ہے سردی بڑھنے کے ساتھ وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ کا خطرہ ہےمحکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 14 روز کے دوران پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں55 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ نجی کلینکس میں بھی مریضوں کا غیر معمولی رش دیکھا جا رہا ہے۔ متاثرہ افراد میں خشک کھانسی، شدید نزلہ، سردرد اور جسم درد جیسی علامات عام ہیں۔سابق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج و سربراہ شعہ امراض ناک کان گلہ پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیاء کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں آنے والے بیشتر مریض انفلوئنزا اے (H3N2) کی علامات کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ دسمبر سے فروری کے دوران انفلوئنزا کے کیسز میں مزید اضافہ متوقع ہے۔