• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی آنے لگی

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز میں ایک دہائی میں پہلی بار کمی آئی ہے۔

کمپنی کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی کمپنی کے  سبسکرائبرز کی تعداد میں مزید کمی آنے کا بھی امکان ہے۔

کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ اسٹریمنگ سروس سرمایہ کاروں کے لیے قابل اعتماد ترقی کا ذریعہ رہی ہے اور سبسکرائبرز کی تعداد میں جو کمی دیکھنے میں آئی ہے یہ غیر معمولی ہے۔

کمپنی نے سبسکرائبرز کی تعداد میں غیر معمولی کمی کی وجہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد روس میں اپنی سروس کی معطلی کو قرار دیا ہے۔

نیٹ فلکس کے اس سال کی پہلی سہ ماہی تک 221.6 ملین سبسکرائبرز تھے، جو گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں قدرے کم ہیں

اس کے علاوہ کمپنی کے شیئرز بھی 25 فیصد سے زائدکمی کے بعد 259.30 ڈالر پر آگئے ہیں۔

سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی کے حوالے سے کپمنی کا یہ بھی خیال ہے کہ کمپنی کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عوامل میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سبسکرائبرز ان لوگوں کے ساتھ اپنے اکاؤنٹس کو شیئر کرتے ہیں جو ان کے گھروں میں نہیں رہتے۔

اسٹریمنگ کمپنی نے اندازہ لگایا ہے کہ اس وقت کمپنی کو تقریباً 222 ملین گھرانے سروس کی ادائیگی کر رہے ہیں، جبکہ اکاؤنٹس 100 ملین سے زیادہ ایسے دوسرے گھرانوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں جوکہ سبسکرپشن فیس ادا نہیں کر رہے ہیں۔

جس پر نیٹ فلکس کے چیف ایگزیکٹو ریڈ ہیسٹنگز کا کہنا ہے کہ ’اب وہ اکاؤنٹس شیئرنگ کو روکنے کے حوالے سے سخت اقدامات کررہے ہیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید