• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ تو وہی ہے ناں جسے میں نے پھپھو کا کردار دیا تھا‘ ریحام کا مشی خان پر طنزیہ وار

کراچی (آئی این پی) پروڈیوسر ریحام خان نے اداکارہ مشی خان کی طرف سے خود کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انہیں کرارا جواب دیدیا۔ گزشتہ روز میزبان و اداکارہ مشی خان نے اداکاروں کے عمران خان کی حمایت کرنے پر تنقید اور انہیں ممی ڈیدی قرار دینے پر ریحام خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اب آپ نے سر پر دوپٹہ لے لیا ہے تو آپ کو کشمیر یاد آگیا ہے، ہمیں شکر الحمد للّٰہ کشمیر یاد ہے اور ہم اس کے لیے آواز بھی اٹھاتے ہیں۔ مشی خان نے مزید کہا کہ ہمیں پورا حق ہے کہ ہم کسی کی حمایت کریں اور کسی کی حمایت نہ کریں۔ مشی خان کی بھرپور تنقید کے جواب میں ریحام خان نے لکھا کہ یہ وہی ہے ناں جسے میں نے اپنی فلم جانان میں پھپھو کا کردار دیا تھا؟۔

دل لگی سے مزید