• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا عمران خان کی اسپیس میں مریم نواز نے بھی شرکت کی؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گزشتہ شب ٹوئٹر اسپیس کے ہر جانب چرچے ہیں، ایسے میں اس اسپیس سیشن کے حوالے سے مختلف دعوے بھی سامنے آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اسپیس کا ایک اسکرین شاٹ تیزی سے وائرل تھا جو یہ دعویٰ کررہا تھا کہ اس اسپیس میں عمران خان کی شدید ناقد و مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی ہے۔

اس اسکرین شاٹ کے تیزی سے وائرل ہونے کے بعد مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری زیشان ملک نے ردعمل دیا۔

زیشان ملک نے اس اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دیا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ مریم نواز نے اسپیس سیشن میں شرکت نہیں کی، بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے منسوب یہ اسکرین شاٹ ترمیم شدہ یعنی edited ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو ٹوئٹر کی اسپیس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر اسپیس کی میزبانی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور سوشل میڈیا لیڈ جبران الیاس نے کی۔

خاص رپورٹ سے مزید