• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے سیشن میں علی ترین کی شرکت، دلچسپ میمز کی بھرمار

ماضی میں عمران خان کے قریب ترین رہنے والے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گزشتہ شب  ٹوئٹر اسپیس میں شرکت سے ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے بڑی اسپیس کا ریکارڈ قائم کیا، اس اسپیس میں ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد سامعین نے شرکت کی۔

اسپیس سے عمران خان نے خطاب کیا اور صارفین کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر اسپیس کی میزبانی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور سوشل میڈیا لیڈ جبران الیاس نے کی۔

اس اسپیس نے جہاں عالمی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائی ہوئی ہے وہیں پاکستانی صارفین کو سب سے دلچسپ امر  پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اور ’ترین گروپ‘ بنانے والے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی شرکت لگا۔

علی ترین نے جیسے ہی اسپیس میں انٹری دی وہیں میمرز کو میمز بنانے کے لیے نیا موضوع مل گیا۔

علی ترین بھی ان میمز کو خوب انجوائے کررہے ہیں، اور تو اور ان میمز نے علی ترین کو قہقہے لگانے پر بھی مجبور کردیا ہے۔

کوئی کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ آج تو علی ترین کی ابو سے مار پٹائی پکٌی ہے تو کسی نے اسپیس میں شرکت کی خبر جہانگیر ترین تک پہنچنے کے بعد علی ترین کی حالت کو مزاحیہ انداز میں بیان کیا۔

علی  ترین پر بننے والی میمز یہاں دیکھیں:


خاص رپورٹ سے مزید