• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس اور بونس عید سے قبل جاری کیا جائیگا:سی ای او میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کےمرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجراور دیگر عہدےداران کے ساتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو اللہ یار خان بھروانہ سے ملاقات کی اور ملازمین کے مسائل اور ان کے حل کیلئےلائحہ عمل ترتیب دیا گیا، خورشید احمد نے کہا کہ میپکو ملازمین کے لئے 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس و بونس ملازمین کی بہتر پرفارمنس کے پیش نظر ان کا حق ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اجرا کروایاجائے،تمام غیر مستقل ملازمین کو جنگی بنیادوں پر مستقل کیا جائے،میپکو میں ملازمین کی شدید قلت ہے،ہنگامی بنیادوں پر نئے ملازمین دوسری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرح بھرتی کئے جائیں، ملازمین کے لئے بھی جلد ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کی جائےچیف ایگزیکٹو میپکو نے ہائیڈرو ورکرز یونین کے تمام مطالبات سننے کے بعد فوری ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 15فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس اور بونس عید سے قبل جاری کیا جائے گا،اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی،جنرل منیجر ٹیکنیکل رانا عبدالستار، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لیگل جلیل الرحمن،ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید