ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم عبدالغفار سے 1050گرام چرس، پاک گیٹ پولیس نے ملزم شہزاد سے 1100گرام ہیروئن، گلگشت پولیس نے ملزم رمضان سے 5لیٹر شراب، صدر پولیس نے ملزم اختر سے 200گرام چرس جب کہ ممتاز آباد پولیس نے ملزم عبدالخالق سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، دوسری جانب کینٹ پولیس نے شہری حدود میں بھانہ جات قائم کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ممتازآباد پولیس نے اشتہاری ملزمان کو فرار کرانے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،راجہ رام پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش فیصل ولد قدیر قوم گجر کو گرفتار کرکے1کلو گرام چرس برآمد کرلی،تھانہ چہلیک پولیس نے جھوٹی اطلاع 15پر کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،اسی تھانے کی پولیس نے عدالت عالیہ میں وکیل سے دست گریبان ہونے اور زدوکوب کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس تھانہ بستی ملوک نے نہری پانی چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے نے علم پاک شہید کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔