ملتان (سٹاف رپورٹر )کیتھولک چرچ ڈائیوس آف ملتان کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے بشپ ہاؤس ملتان سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بشپ یوسف سوہن نے کی، اس موقع پر فادر ڈینیئل تاج ،پیرش پریسٹ،سیموئیل کلیمنٹ نیشنل ڈائریکٹرکیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین المسالک مکالمہ ، امروز گل،پرنس ایلون،عابد پالوس ،جاوید جانسن ،عدیل ساغر ، بابو سنی سمیت دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشپ آف ملتان یوسف سوہن نے کہا کہ پاک فوج نے بھار ت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملک دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ۔