• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی واسا کی عثمان غنی روڈ پر سیوریج منصوبے پر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ عثمان غنی روڈ پر جاری سیوریج منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کر کے منصوبہ جلد مکمل کیا جائے تاکہ سیوریج لائن کا کام مکمل ہونے سے ملحقہ گنجان آباد علاقوں کو نکاسیٔ آب کی سروسز کے حوالے سے بھرپور ریلیف فراہم کیا جا سکے ، انہوں نے یہ احکامات گزشتہ روز عثمان غنی روڈ کا دورہ کرتے ہوئے جاری کیے، اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عثمان غنی روڈ پر 24 انچ قطر کی کل 1250فٹ سیوریج لائن لگائی جا رہی ہے اور اب صرف 250فٹ کا کام باقی ہے اس منصوبے کی تکمیل سے حسن آباد ،اسلام نگر اور ملحقہ آبادیوں کو سیوریج مسائل سے ریلیف ملے گا۔ 
ملتان سے مزید