• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بیوریجز پلانٹس، ہوٹل اینڈ ناشتہ پوائنٹس، کریانہ سٹورز، سویٹس اینڈ بیکرز کی انسپکشن کی، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے،50لٹر ناقص سوڈا واٹر،50لٹر ملاوٹی دودھ، 5 کلو مضر صحت گوشت، 30 کلو زائد المیعاد اور ممنوعہ خوراک تلف کردی گئی، تفصیلات کے مطابق پرانا شجاع آباد روڈ فاروق پورہ چوک پر سویٹس اینڈ بیکرز کو مٹھائی کی لیبلنگ نہ کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات پر50ہزار، بی سی جی چوک پر بیوریجز پلانٹ کو واٹر فلٹریشن تبدیل نہ کرنے پر 35 ہزار، بستی فیض آباد میں سوڈا واٹر فیکٹری کو مشروبات کی تیاری میں کھلے رنگ کا استعمال کرنے پر 15 ہزار روپے، علی ٹاؤن میں بدھلہ روڈ پر فوڈ پوائنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 20 ہزار روپے،لطف آباد عید گاہ چوک پر کریانہ سٹور کو ایکسپائری فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر25ہزار، ناردرن بائی پاس پر ریسٹورنٹ پر ایکسپائری سوسز کا استعمال کرنے پر30ہزار، وہاڑی روڈ بابر چوک پر سوہن حلوہ شاپ کو ایکسپائری سوہن حلوہ کی موجودگی پر10ہزا، منظور آباد میں ریسٹورنٹ پر25ہزار روپے جبکہ کچہری روڈ پر ہوٹل کو غیر معیاری گھی کے استعمال پر 25 ہزار روپے جرمانہ، لاہور موڑ خانیوال میں بیکری کو مٹھائی اور دیگر اشیاء پر ایکسپائری کیک کی موجودگی پر 12 ہزار، پرانی سبزی منڈی میں برائلر شاپ کو گوشت کی زمین پر سٹوریج اور چوک ٹاؤن مال کچہری روڈ پر ناشتہ پوائنٹ کو کھانوں میں چائنہ نمک کے استعمال پر 15، 15 ہزار روپے ، نشتر روڈ میاں چنوں میں ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کو خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ، رنگ کاٹ اور ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ پر 25 ہزار روپے، لودھراں کے علاقے پل بازاری میں دودھ بردار گاڑی کی انسپکشن کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائے جانے پر50لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ اس کے علاؤہ پل محمدی والا میں پنیر اینڈ کھویا یونٹ کو پنیر کی لیبلنگ مکمل نہ ہونے، حشرات کی بھرمار ہونے پر10ہزار اور واپڈا آفس کے قریب آئس فیکٹری کو صفائی کے ناقص انتظامات پر17ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔
ملتان سے مزید