• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو ڈیرے میں گھس کر 6 موبائل فونز، گھڑی، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نےڈکیتی و چوری کے الزام میں 26مقدمات درج کرلیے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے میں  زاہد اسلم سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل چھین کر فرار  ہو گئے  ،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں  کامران سے نامعلوم ملزمان نے موبائل فون چھین لیا، اسامہ سے  ڈاکو 7ہزار  روپے اور  موبائل فون لے گئے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں  شفقت کے ملازم سے تین نامعلوم ملزمان  انورٹر چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ناصر محمود سے ڈاکو 40ہزار روپے سمیت سگریٹ  اور لال مرچ لوٹ کر لے گئے ،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں  صفدر حسین سے چار  ڈاکو ڈیرے میں گھس کر چھے موبائل فونز ،گھڑی ،نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ چہلیک کے علاقے  میں سہیل کی موٹرسائیکل سفیان عابد کا موبائل تھانہ قطب پور کے علاقے عدنان احمد کا موبائل نعیم اقبال کے گھر سے اے سی تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد لطیف کے گھر سے سامان شوکت حسین کا موبائل زبیر احمد کی موٹرسائیکل تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عبدالجبار کی دوکان سے سامان کباڑ مالیت3لاکھ روپے تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے ریاض حسین کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات ودیگر سامان سٹی جلالپور کے علاقے محمد بشیر کا موبائل تھانہ کوتوالی کے علاقے آصف کا موبائل تھانہ الپہ کے علاقے امان اللہ کا انورٹر تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے اقبال کی دوکان سے کریانہ سامان حارث کے درخت مالیت 3لاکھ70ہزار تھانہ نیوملتان کے علاقے احمد نواز کا موبائل تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عبدالشکور کا موبائل عمیر صغیر کے آفس سے سامان تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے نوئیل اور کامران کے موبائلز فونزلوہاری گیٹ کے علاقے سلیم کے گھر کا بجلی میٹر جبکہ تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے محمد انیق کے گھر سے نقدی 80ہزار چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید