• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ٹیکس با رایسو سی ایشن کی نئی ایگزیکٹیو باڈی کی تقریب حلف برداری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ٹیکس با رایسو سی ایشن (پا کستا ن ٹیکس با ر ایسو سی ایشن سے الحا ق شدہ) کی یگزیکٹو باڈی برائے سال 2025-2026کی تقریبِ حلف برداری حیات کھوکھر،اے معید خواجہ ٹیکس بار ہال میں ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری محمد اعظم، ممبر اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو (ATIR) تھے، جبکہ مہمانِ معظم ڈاکٹر محمد سرمد قریشی، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس ملتان تھے۔ دونوں معزز مہمانوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکس بار کی اہمیت، پروفیشنل کردار اور قانون و انصاف کے نظام میں وکلاء کے مؤثر کردار کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں، نئی ایگزیکٹو باڈی  میں  صد چوہدری محمد خالد اسد ایڈووکیٹ،  نائب صدر میاں محمد خالد ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹر ی رضوان احمد ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری محمد اویس، فنانس سیکرٹری عمران جاوید انصاری اور دیگر شامل ہیں۔ 
ملتان سے مزید