• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد اقبال بھٹہ کی مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد

ملتان (سٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے نو منتخب صدر مہر محمد شاکر اور دیگر عہدے داران کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر ملک ارشد اقبال بھٹہ کی جانب سے مبارک باد دی گئی، سیاسی سماجی رہنما صدر سٹی کونسل ملتان ملک ارشد اقبال بھٹہ نے ٹمبر مارکیٹ ملتان کا دورہ کیااور مرکزی انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے نو منتخب صدر مہر محمد شاکر سے ملاقات کی اور انہیں الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ہار پہنائے اور مٹھائی بھی پیش کی، اس موقع پر مہر محمد یونس،اللہ نواز غوری، حاجی محمد بلال،شبیر علوی،حاجی تنویر حسین دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔ 
ملتان سے مزید