• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائسنس داران کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سی او ضلع ملتان کونسل

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ضلع کونسل ملتان کے سی او میاں اظہر جاوید نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں لائسنس داروں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، متعلقہ افسران لائسنس داران سے رابطے میں رہیں گے اور یکم محرم الحرام سے قبل مسائل کے حل کو حقیقی معنوں میں یقینی بنایا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری  کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں اپنے دفتر میں ماہ محرم الحرام میں مجالس عزا اور ماتمی جلوس روٹس انتظامات کے سلسلے میں ضلع ملتان کے قدیمی اور مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنس داروں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا،ملاقات کے دوران  خاور شفقت بھٹہ،ضلعی صدر مخدوم سید ظہور حسین شمسی،ڈویژنل صدر مہر سخاوت علی سیال،مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو چند گھنٹوں میں عبرت ناک شکست دے کر پوری پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے ۔
ملتان سے مزید