• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا منی لانڈرنگ کیس براہِ راست دکھایا جائے: فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہِ راست دکھایا جائے۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا مقدمات کو براہِ راست دکھانے کا فیصلہ درست ہے، ایف آئی اے کورٹ لاہور بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقلید کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ الزام لگانے والوں میں شرم ہوتی تو وہ ایسی باتیں نہ کرتے، لطیفہ یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر کا کرایہ لگا رہے ہیں کہ اتنے گھنٹے اڑے گا تو اتنا کرایہ ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے عمران خان پر سب سے بڑے 2 الزامات عائد کیے ہیں، ایک الزام یہ ہے کہ گھڑی خریدی، بیچی اور بنی گالہ کی سڑک بنوائی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر دوسرا الزام ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر سے روز دفتر آتے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ الزامات سے اندازہ لگا لیں کہ عمران خان نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مریم نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ وہ عمرے پر جانا چاہتی ہیں، عدالت پاسپورٹ دے، نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔

قومی خبریں سے مزید