• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتِ اطلاعات کی امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید سے متعلق پھیلائی گئی خبر کی تردید


وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید سے متعلق پھیلائی جانے والی خبر کی تردید کی گئی ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسد مجید کے حوالے سے مراسلے پر ذرائع سے پھیلائی جانے والی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔

بیان میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ فیک نیوز پھیلانا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، یہ عوام کی خدمت نہیں۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ غیر ذمے دارانہ رویہ مسترد کرنا ہر کسی کی ذمے داری ہے، فیک نیوز کو مسترد کریں۔

بنی گالا کی سڑک کی تعمیر عمران خان نے کتنی رقم دی تھی؟

قومی خبریں سے مزید