• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت علیؓ کا یوم شہادت کراچی میں بھی عقیدت واحترام سے منایا گیا

جلوس اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر ختم ہوا۔
جلوس اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر ختم ہوا۔

حضرت علیؓ کا یوم شہادت کراچی میں بھی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی، جس سے علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا اور حضرت علیؓ کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر میں ختم ہوا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کی شہادت پر مرکزی مجلس دوپہر بارہ بجے نشتر پارک میں ہوئی۔ علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا۔

 مجلس کے اختتام پر مرکزی جلوس برآمد ہوا جو نمائش چورنگی ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ پہنچا جہاں علی رضا امام بارگاہ کے قریب نماز ظہرین ادا کی گئی، امامت کے فرائض مولانا احمد اقبال رضوی نے انجام دیے۔

 اس کے بعد جلوس سی بریز پلازہ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک اور تبت سینٹر سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر ختم ہوگیا۔

 مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینات کئے گئے تھے۔ حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے اور سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی۔

 اس کے علاوہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانے باز بھی تعینات کئے گئے تھے۔ جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔

قومی خبریں سے مزید