کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی اساتذہ کے حوالے سے انٹیلی جینس رپورٹ تھی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لیے چینی اساتذہ کو سیکیورٹی بھی دی گئی تھی، مگر خاتون کو استعمال کرکے خودکش حملہ کیا جائے گا ، یہ اطلاع نہیں تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی یونیورسٹی کی طالبہ کو استعمال کیا گیا، بارودی مواد اندر کیسے پہنچا، اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جامعہ کراچی میں خودکش بم دھماکے میں چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔