• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایسٹ لندن میں چار افراد کے قتل میں 28 سالہ شخص چارج

لندن (پی اے) سائوتھ ایسٹ لندن میں ایک گھر میں ایک فیملی کے چار ارکان کو قتل کرنے کے الزام میں28سالہ شخص کو چارج کر دیا گیا۔27سالہ سمانتھا، اس کی45سالہ والدہ تنیشا اوفوری اوکفو،64سالہ گرینڈ مدر ڈولٹ ہل اور مس ہل کے58سالہ پرٹنر ڈینٹن بورک پیر کو زخمی حالت میں ملے۔ ایک پڑوسی نے پیر کو 01:40پر پولیس کو کال کر کے ڈیلفورڈ روڈ بومونڈسی کے ایک ایڈریس پر بلایا تھا۔ 28 سالہ ملزم جوشوا جیکوئس کو بعد میں ویسٹ منسٹر کرائون کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ لیویشیم سے تعلق رکھنے والے جوشوا کو ابتدائی طور پر ہسپتال لے جایا گیا تھا، پھر اسے حراست میں لیا گیا اور قتل کے چار الزامات میں چارج کر دیا گیا۔ اس ہفتے کے اوائل میں مس ہل کی بھتیجی وینیسیا ریڈ نے اپنی آنٹی کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس صورت حال کی مستحق نہیں تھی۔ مس ریڈ نے کہا کہ وہ بہت محبت کرنے والی، مہریان اور مخیر خاتون تھیں اور وہ آپ کیلئے کچھ بھی کر سکتی تھیں۔

یورپ سے سے مزید