• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ میں جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا‘ شوبز ستاروں کی واقعہ پر تنقید

کراچی (آئی ا ین پی) پاکستان کے شوبز ستاروں نے گزشتہ روز مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے نامناسب واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔معروف پاکستانی موسیقار و اداکار ہارون شاہد نے مسجد نبویؐ میں نعرے بازی کی مذمت کی ہے۔ہارون شاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مدینہ میں جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا اور آئندہ شاید نہ ہو۔حریم شاہ نے مسجد نبویؓ کی زیارت کے موقع پر کابینہ اراکین کے خلاف ہونے والی نعرے بازی پر کہا کہ ریاست مدینہ کی مثال دینے والوں نے مدینہ کی بے حرمتی کی۔حریم شاہ نے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ کا جو تقدس پامال کیا گیا، نعرے لگائے گئے اس پر بہت افسوس ہے۔حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی نہیں عمران خان کی سپورٹر ہوں، عمران خان کو کارکنوں کو روکنا ہوگا۔ صحافی، کامیڈین و میزبان شفاعت علی کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ شفاعت علی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پہلے نواز شریف پر حرم میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے پھر عمران خان پر حرم میں زکوۃ چور کے نعرے لگائے گئے۔میزبان نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریف کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرنا بند کریں اور خدا سے ڈریں۔ واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبویؐ کے احاطے میں کچھ افراد نے ان کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔

دل لگی سے مزید