• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبوی واقعے کے وقت پی ٹی آئی رہنما بھی وہاں موجود تھے

مسجد نبوی میں جمعرات کو پیش آئے شرم ناک واقعے کے وقت تحریک اںصاف برطانیہ کے رہنما صاحب زادہ جہانگیر، انیل مسرت اور رانا عبدالستار بھی وہاں موجود تھے۔

 گالیاں بکنے، دھکے مارنے، نعرے بازی کرنے والوں کے جتھے میں صاحب زادہ جہانگیر اور عبدالستار بھی شامل تھے۔

 تحریک انصاف کے رہنما جمعرات کو سعودی عرب پہنچے تھے، ہفتے کو واپس برطانیہ جانا تھا، لیکن صاحب زادہ جہانگیر کی گرفتاری کے مطالبے پر جمعہ کو سحری کے وقت ہی سعودی عرب چھوڑ دیا تھا۔

جمعرات کو مسجد نبوی میں تحریک اںصاف کے حامیوں نے روضۂ رسولﷺ کا تقدس بھلا دیا تھا، نہ مسجد نبوی کا احترام یاد رہا تھا، نہ 27 رمضان کا خیال آیا تھا، نہ شب جمعہ کی فضیلت ذہن میں آئی تھی۔

مسجد نبوی پہنچنے والے کابینہ ارکان کو گھیر لیا گیا تھا ، مریم اورنگ زیب پر بے ہودہ فقرے کسے گئے تھے ، شاہ زین بگٹی کو بالوں سے پکڑ کر کھینچا گیا تھا، چور چور کا شور اور ہنگامہ مچایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید