• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا میں سرچ آپریشن مکمل، کل عمارت سیل کی جائے گی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کراچی جنوبی جاوید نبی کھوسو نے گل پلازا آتشزدگی کے 8 ویں دن سرچ آپریشن مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈی سی کراچی جنوبی نے کہا کہ گل پلازا میں سرچ آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا، کل عمارت سیل کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی کسی کا پیارا لاپتہ ہے تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، 79 لاپتہ افراد میں سے 13 کے ورثاء نے اب تک ڈی این اے سیمپل نہیں دیے۔

جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ 73 جاں بحق افراد میں سے 23 کی شناخت ڈی این اے میچنگ سے ہو چکی ہے، 55 خاندانوں نے ڈی این اے کے نمونے جمع کرائے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 79 ہے، جن کے نام فہرست میں موجود ہیں، متاثرہ عمارت میں جانے سے گریز کیا جائے، ہم نے مارکنگ بھی کی ہے۔

ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ 30 لاشوں کا ڈیٹا حکومت کو بھیج دیا گیا ہے، لاشوں کا ڈیٹا معاوضے کی ادائیگی کے لیے بھیجا گیا ہے، 30 لاشوں کی شناخت اور مکمل جانچ کے بعد ڈیٹا بھیجا گیا ، جلد ورثاء میں چیک تقسیم کر دیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید