پاکستان بھر کے کثیر علماء کرام نے جمعتہ الوداع کے خطابات میں حرمت مدینہ کی پامالی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔
علامہ کوکب نورانی نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ حرکت کی، جنہوں نے کروائی، یا جو اس پر خوش ہوئے، ان سب نے اللّٰہ کے قہر کو دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں کی جانے والی حرکات کے باعث ملک پاکستان کو بھی بدنام کیا گیا۔
علامہ کوکب نورانی نے کہا کہ ایسے لوگوں کے حصے میں دنیا کی ذلت بھی ہے اور آخرت میں رسوائی بھی۔