• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرح خان کیخلاف انکوائری منظوری قانون کے مطابق ہے، نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان نے کہا ہے کہ فرح خان کے خلاف انکوائری کی منظوری قانون کے مطابق دی گئی ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر 1997 سے 1999 تک چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ تھے۔

ترجمان نیب کے مطابق سابقہ عہدے داران کے اہلخانہ سے متعلق کرپشن کی شکایات نیب کے دائرہ اختیار میں ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ نیب پبلک آفس ہولڈر اور اس کے اہلخانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات پر انکوائری کرسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید