بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4,30,91,393 تک پہنچ گئی ہے۔
بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 523,975 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل 3,010 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے صحت یاب ہونے کی تعداد 4,25,47,699 ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس کے کل 83.93 کروڑ نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,23,430 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔