• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ مکمل ہوا تو ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردوں گا، ایلون مسک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹوئٹر خدیدنے کا معاہدہ مکمل ہوا تو وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیں گے۔ 

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق امریکی صدر پر دائمی ٹوئٹر پابندی درست اقدام نہیں ہے، یہ غلط فیصلہ تھا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ مکمل ہوا تو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردوں گا۔

ادھر امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر اُنکا اکاؤنٹ بحال ہوا تو بھی وہ ٹوئٹر پر واپس نہیں آئیں گے۔

خیال رہے کہ 6 جنوری 2021 کو امریکی پارلیمنٹ حملے کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مستقل پابندی لگائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کو خریدنے کے پیشکش کی تھی۔  

بین الاقوامی خبریں سے مزید