پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ عینی خالد نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ عمران خان کو جب بھی اسٹیج پر دیکھتی ہیں تو رو پڑتی ہیں۔
عینی خالد کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہورہی ہے تاہم اب یہ ویدیو گلوکارہ کے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کی جا چکی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں گلوکارہ کے والدین عمران خان کا ایک جلسہ دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں عینی کی والدہ کو روتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
جبکہ ویڈیو میں عینی خالد کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے جوکہ اپنی والدہ سے پوچھتی ہیں کہ ’ماما آپ کس کے لیے رو رہی ہیں؟‘
جس پر گلوکارہ کی والدہ ٹی وی اسکرین کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
عینی خالد نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ میری ماما ہیں جوکہ عمران خان کے لیے رو رہی ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ماما جب بھی عمران خان کو اسٹیج پر اور پھر وہاں سے اُترتے ہوئے دیکھتی ہیں تو روتی ہیں، وہ عمران خان کی حفاظت کے لیے دن میں سو بار دعائیں مانگتی ہیں۔‘