• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’خئی‘ کے بعد فیصل قریشی نے’ کیس نمبر 9‘ کا انتخاب کیوں کیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جیو کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل خئی کے بعد معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 کا انتخاب کرنے کی وجہ بتادی۔ 

کئی ہٹ ڈراموں میں شاندار پرفارمنس دینے والے نامور اداکار فیصل قریشی اب صبا قمر کے ساتھ ’کیس نمبر 9‘ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 میں فیصل قریشی کامران کا کردار نبھا رہے ہیں جو ناظرین کو بےحد پسند آرہا ہے اور ان کی خوب پذیرائی ہو رہی ہے۔

جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 کا انتخاب کرنے کی وجہ بتا دی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال خئی نشر ہوا، جو میرے کیرئیر کی ایک بڑی کامیابی اور سنگ میل تھا۔ اس لیے اپنے نئے ڈرامے کی اسکرپٹ کے انتخاب میں کافی محتاط اور ہچکچاہٹ کا شکار تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ پروڈیوسر بھی مجھ سے ناراض ہو گئے اور کہنے لگے کہ کیا اب میں کوئی ڈرامہ نہیں کروں گا؟، لیکن میں اس سے بہتر اسکرپٹ کرنا چاہتا تھا۔

فیصل قریشی نے کہا کہ ڈرامہ پروڈیوسر نے مجھے کیس نمبر 9 کا اسکرپٹ چیلنج کے ساتھ دیا کہ میں انکار کرکے دکھاؤں، تو میں سب سے پہلے رائٹر شاہ زیب خانزادہ کا نام دیکھ کر چونک گیا اور انہیں فون کرکے اس حوالے سے تصدیق کی۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے 1 رات میں 8 یا 9 اقساط پڑھیں اور اگلے روز پروڈیوسر کو کال کرکے کہا کہ آپ شرط جیت گئے ہیں اور میں نے فوراً ہاں کر دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید