• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاجول اور ثانیہ ملہوترا میں کیا مماثلت ہے؟ ہدایتکار امیش نے بتا دیا

کاجول اور ثانیہ ملہوترا—فائل فوٹوز
کاجول اور ثانیہ ملہوترا—فائل فوٹوز

’دی ٹرائل‘ سیزن 2 اور ’پگلیٹ‘ کے ہدایت کار امیش بِست نے ثانیہ ملہوترا اور کاجول کے درمیان مماثلت اور طاقتور خواتین کے کردار کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

امیش بِست نے سوپرن ورما کی جگہ کاجول کی ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ سیزن 2 کی ہدایت کاری سنبھالی ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ لکھنا ہر شخص کے لیے منفرد ہوتا ہے اور کہانی سنانے کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے، ہر انسان کا اپنی کہانی بیان کرنے کا انداز الگ ہوتا ہے، یہاں تک کہ اگر میں سیزن 1 کرتا تو وہ بھی اس سے مختلف ہوتا جو سیزن 1 میں پیش کیا گیا، کیونکہ وہ میرا اپنا انداز ہوتا۔

ایسی خواتین کے حوالے سے لکھنے کی تحریک کہاں سے ملتی ہے؟ یہ بتاتے ہوئے امیش نے کہا ہے کہ آپ کی تمام تحریریں اور فلمیں آپ کے تجربے اور یادوں کی گہرائی سے آتی ہیں، میں بہت خوش قسمت رہا ہوں کہ میرے ارد گرد بہت بااختیار خواتین رہی ہیں اور مجھے احساس ہوا کہ ان کا سفر کتنا مشکل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ہمیشہ جانچ پڑتال کے دائرے میں رہتی ہیں، چاہے وہ طاقت ور و بااختیار ہوں یا نہ ہوں، چاہے وہ کتنی ہی مضبوط کیوں نہ ہوں، انہیں ان رکاوٹوں سے گزر کر اپنا راستہ خود بنانا ہوتا ہے اور میں اس جدوجہد کو بخوبی محسوس کر سکتا ہوں اور ان سے ہمدردی محسوس کرتا ہوں۔

یعنی کاجول اور ثانیہ ملہوترا دونوں کے اندر وہی حقیقی طاقت، خوداعتمادی اور جذباتی گہرائی ہے جو امیش بست اپنے کرداروں میں دکھانا چاہتے ہیں، ان کے نزدیک دونوں اداکارائیں ناصرف اپنے فن میں ایماندار ہیں بلکہ اپنے کرداروں کو زندگی کا سچ بنا کر پیش کرتی ہیں اور یہی ان دونوں میں مماثلت ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید