• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہرے قتل کیس میں ملزمان کے جھوٹ بے نقاب ہوچکے، ام رباب چانڈیو

ام رباب چانڈیو نے کہا ہے کہ تہرے قتل کیس میں ملزمان کے جھوٹ بے نقاب ہوچکے ہیں۔

دادو میں فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج محمد حسن کلوڑ کی عدالت میں تہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں رکن قومی اسمبلی غلام رسول چانڈیو، رکن سندھ اسمبلی برہان چانڈیو اور زیر الزام ایم پی اے سردار احمد چانڈیو نے بیانات ریکارڈ کرائے۔

ایم این اے غلام رسول چانڈیو کے عدالت کے روبرو گواہی دی، جس کے بعد سماعت 25 اکتوبر تک کےلیے ملتوی کردی گئی۔

کیس میں پیشرفت پر ام رباب چانڈیو نے سجدۂ شکر ادا کیا اور کہا کہ سجدے کی ادائیگی کا مقصد یہ ہے کہ ملزم کے گواہ نے کیس سے ہٹ کر گواہی دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سردار احمد چانڈیو کا دعویٰ تھا کہ واقعے کے دن وہ بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں تھےجبکہ گواہ نے بیان دیا کہ جلسہ ہوا ہی نہیں۔

ام رباب چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ تہرے قتل کیس میں ملزمان کے جھوٹ اب بے نقاب ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 سال قبل ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کو میہڑ میں مسلح ملزمان نے قتل کیا تھا، اس مقدمے میں پی پی کے 2 ایم پی اے سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں۔

قومی خبریں سے مزید