• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین کا بیٹے پر انوکھا مقدمہ، جلد بچہ نہ پیدا کرنے پر 5 کروڑ ہرجانہ مانگ لیا

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی جوڑے نے اپنے اکلوتے بیٹے اور اس کی بیوی کے خلاف انوکھا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر بچہ پیدا کریں یا 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

ریٹائرڈ سرکاری ملازم 62 سالہ سنجیو پرساد سنہا اور ان کی اہلیہ سادھنا پرساد سنہا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے پر اپنی زندگی بھر کی کمائی خرچ کردی۔

 جس میں 65ہزار ڈالر کا پائلٹ ٹریننگ کورس اور تھائی لینڈ کے فائیو اسٹار ہوٹل میں شادی کا انعقاد بھی شامل ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید