کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے ڈھٹائی برقرار رکھتے ہوئے چین کے اس دعوے کو بھی سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ اس نے مئی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی کے دوران جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، اور واضح کیا ہے کہ اس معاملے میں کسی تیسرے فریق کی کوئی مداخلت نہیں ہوئی۔ بھارتی سرکاری ذرائع نے یہ جھوٹ تراش رکھا ہے کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان نے خود بھارتی ڈی جی ایم او سے رابطہ کر کے جنگ بندی کی درخواست کی تھی۔