پیرس(اے ایف پی)فرانس میں سردی میں شدت، بے گھر افراد سخت مشکل میں، ہلاکتوں کی اطلاعات، نئے سال کی رات درجہ حرارت صفر ، پیرس و دیگر علاقوں میں بے گھر افراد کیلئے شیلٹر کے بستر بڑھا دیے گئے،ایک بے گھر پاکستانی باشندہ اور ساتھی پریشان ہیں کہ سردی سے کیسے بچیں، نئے سال کی رات درجہ حرارت صفر ، پیرس و دیگر علاقوں میں بے گھر افراد کیلئے شیلٹر کے بستر بڑھا دیے گئے،۔سخت سردی میں بے گھر دوست دانش اور سلویان رات کے اندھیرے میں گرم کھانے کی تقسیم کے مقام کی طرف تیزی سے چل رہے تھے، ہاتھ رگڑتے اور بھاری بیگ کندھوں پر اٹھائے ہوئے۔ 50 سالہ پاکستانی دانش نے کہا، "اگر آپ رک جائیں تو سردی ہڈیوں میں اتر جاتی ہے، چلتے رہنے سے ہی حرارت پیدا ہوتی ہے۔" فرانس میں حالیہ ہفتوں میں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے اور نئے سال کی رات کئی علاقوں میں صفر ڈگری کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ پیرس سمیت کئی علاقوں میں بے گھر افراد کے لیے شیلٹر کے بستر بڑھائے گئے ہیں۔