کراچی (نیوز ڈیسک) اماراتی میزائل دفاعی نظام کی دیکھ بھال کے لیے 40ارب روپے کا نیا امریکی معاہدہ، غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے امریکی فارن ملٹری سیلز (FMS) پروگرام کے تحت متحدہ عرب امارات کے THAAD (ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس) میزائل دفاعی نظام کی مسلسل دیکھ بھال اور معاونت کے لیے 142.6 ملین ڈالر (40 ارب روپے) کا نیا معاہدہ حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد مجموعی معاہدے کی مالیت 876.7ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ معاہدہ جنوری 2026 سے اگست 2028 تک نافذ رہے گا ۔