واشنگٹن (جنگ نیوز)صدر ٹرمپ کا شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈ کی واپسی کا اعلان،مقامی رہنماؤں اور عدالتوں کوتعیناتی پر شدید اعتراض تھا، امریکی صدر کا کہنا ہے جرائم بڑھنے پر وفاقی فورسز دوبارہ آئیں گی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈ واپس بلا رہی ہے، لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جرائم میں اضافہ ہوا تو وفاقی فورسز دوبارہ تعینات کی جائیں گی۔ مقامی رہنماؤں اور ڈیموکریٹس نے اس تعیناتی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت پر مبالغہ آرائی اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات لگائے۔ شکاگو میں 2025 میں پرتشدد جرائم گزشتہ دہائی کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے، جس میں 2024 کے مقابلے میں 21.3 فیصد کمی دیکھی گئی۔ عدالتوں نے بھی متعدد شہروں میں تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا اور صدر کے دعوے کہ فوجی وفاقی املاک کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں، مسترد کر دیے۔ ٹرمپ نے جون میں سخت امیگریشن پالیسیوں اور مظاہروں کے بعد فوجی تعینات کی تھی، تاہم مقامی اعداد و شمار نے ان کے دعووں کی تردید کی۔