• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کرنیوالے چینی باشندے اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)برٹش کونسل اسلام آبادمیں کام کرنے والی افغان خاتون کواغواکرنے کی کوشش کرنے والے چینی باشندے اوراس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھاتھانہ مارگلہ کوزحل نسیمی نے بتایاکہ 23جنوری کوجب سائلہ کوروناکی وجہ سے پشاورمیں قرنطین تھی توملزم نے چاربندے بھیجے جوزبردستی مدعیہ کے گھرمیں گھس گئے، بزرگ والدین اوردیگرگھروالوں کودھمکیاں دینی شروع کردیں ،آٹھ گھنٹے تک اپنے گھرمیں محبوس رکھا29جنوری کوجب سائلہ اپنی رہائش واقع ایف ایٹ تھری کی طرف جارہی تھی توملزم اپنے دیگرچارساتھیوں کے ہمراہ مدعیہ کاراستہ روک کر زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھاکراغواکرنے کی کوشش کی ،سائلہ ان سے بچتی ہوئی گرلزہاسٹل میں گھس گئی جہاں ملزم میرے پیچھے داخل ہوا۔

اہم خبریں سے مزید