• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے وار، ایک اور ہلاکت، 691 نئے کیسز سامنے آ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سندھ میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جبکہ 691نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں مجموعی طور پر 4,641افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 691مثبت کیسز سامنے آئے۔ کراچی ڈویژن میں 3,201 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 352مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی اور حیدرآباد ڈویژن میں 1,440 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 339کیسز مثبت آئے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 84اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 63نئے مریض داخل ہوئے جبکہ سرکاری اسپتالوں سے 106 اور پرائیویٹ اسپتالوں سے 63 مریض صحتیاب ہو کر گھر گئے۔ اس وقت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 176اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 137ڈینگی کے مریض داخل ہیں۔ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 311 بیڈز مختص ہیں، حیدرآباد میں 167 اور اندرون سندھ میں 556 بیڈز دستیاب ہیں۔
اہم خبریں سے مزید