اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کے سرکاری قرضوں میں مجموعی طورپر1371ارب روپے کی کمی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ جون 2025کے اختتام پرحکومت کے سرکاری قرضوں کاحجم 80518ارب روپے ریکارڈکیا گیاتھا جوستمبرکے اختتام تک کم ہوکر79146ارب روپے ہوگیا،اس مدت کے دوران سرکاری قرضوں میں 1371ارب روپے کی کمی ہوئی۔ گزشتہ 69 مہینوں میں پہلی مرتبہ کسی سہ ماہی میں قرضوں کے حجم میں اتنی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔