• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت میں ترقی، خارجہ تعلقات تنہائی سے عالمی اہمیت کی طرف منتقل، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(طاہر خلیل )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کو بحران سے ترقی اور خارجہ تعلقات کو تنہائی سے عالمی اہمیت کی طرف منتقل کر دیا ، ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہوتی رہی ہے،  دوست ملکوں سے دوطرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ مل رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں صنوبر انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ”بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار“ کے عنوان سے منعقدہ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں دوست ممالک ناراض تھے لیکن موجودہ دور حکومت میں پاکستان نے نہایت مختصر عرصے میں خارجہ پالیسی کے تناظر میں نمایاں اہمیت دوبارہ حاصل کرلی پاکستان نے نہ صرف درست اقدامات اٹھائے بلکہ ایسی پالیسی اپنائی جس کے تحت اسے سفارتی میدان میں متعدد کامیابیاں حاصل ہوئیں، یہ کامیابیاں سول و فوجی قیادت بشمول وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان موجود مثالی ہم آہنگی کا نتیجہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید