اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کی ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایل پی جی شعبے کا مارجن فوری طور پر 72800 روپے فی میٹرک ٹن تک بڑھا دے،جو کہ سات سال پرانے 35000روپے فی ٹن کے مارجن سے زیادہ ہے۔اس کی وجہ 2018کے بعد آپریٹنگ لاگت میں 100فیصد سے زیادہ اضافہ بتایا گیا ہے، جس نے موجودہ مارجن کو مالی طور پر ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔