کراچی (اسد ابن حسن)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی تعیناتیوں میں پیکا روزلز نظر انداز۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے پیکا رولز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے پولیس سروس کے مطلوبہ معیار اور قابلیت نہ رکھنے کے باوجود پولیس افسران کے تبادلے ادارے میں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے ایک گریڈ 19 کا اور چار گریڈ 18 کے پولیس افسران کے این سی سی آئی اے میں تبادلے ہوئے اور اب مزید چار پولیس افسران کو ادارے میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔ پہلے کے پانچ پولیس افسران کی تعیناتیاں آج یا کل ہو جائیں گی۔