جدہ (شاہد نعیم)مقامی ذرائع سے موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پیر کی صبح سعودی عرب میں ایک زائرین بس کے ڈیزل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد 42سے زائد ہندوستانی عمرہ زائرین کی جابحق ہوگئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ متاثرین میں سے بیشتر کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ مالے پلی بازار گھاٹ کے کم از کم 16 افراد ان لوگوں میں شامل ہیں جن کی موت اس وقت ہوئی جب مکہ سے مدینہ جانے والی ایک مسافر بس ڈیزل ٹینکر سے 1.30 بجے EST کے قریب ٹکرا گئی۔ اطلاعات کے مطابق تصادم کے وقت ان میں سے بہت سے لوگ سو رہے تھے۔ ابتدائی معلومات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ متاثرین میں حیدرآباد کی 20 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں۔