• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن اور سعید غنی کا چین سے پہنچنے والی بسوں کا معائنہ

کراچی (جنگ نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کراچی بندر گاہ پہنچ گئے, صوبائی وزیر محنت سعید غنی بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے چین سے پہنچنے والی بسوں کا معائنہ کیا. اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ چند برسوں میں سندھ میں ٹرانسپورٹ کا بہترین انفراسٹرکچر بن جائے گا، کراچی کے تمام رہنے والے بہنوں، بھائیوں، بزرگوں ، طالب علموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سندھ حکومت کے اقدام کے بعد کراچی میں بسوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کی پہلی فلیٹ پہنچ گئی ہے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ پروجیکٹ کے تحت پہلے فیز میں 240 بسیں آنی تھیں، 49 پہنچ چکی ہیں۔ آئندہ ہفتے مزید بسیں آئیں گی، بسوں کا مکمل فلیٹ 20 جون تک کراچی پہنچ جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید