• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ جموں و کشمیر میں آئندہ ماہ پانچ روزہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا انعقاد ہوگا

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ مقامی فنکاروں کو فلم انڈسٹری میں کام دلوانے اور آگے بڑھانے کی کڑی کے طور اگلے ماہ ایک بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ فلمی میلہ مقامی فنکاروں اور ملک کے نامور ہدایت کاروں، اداکاروں، گلوکاروں اور گیت نگاروں کے درمیان ایک پل کی مانند کام کرے گا۔ پانچ روزہ یہ فلمی میلہ 15 سے 20 جون تک جاری رہے گا۔ تقریباً 136 ممالک کی فیچر فلم، نان فیچر فلم اور ʼمیوزک ویڈیوز تین کیٹیگریز کے تحت رجسٹر ہو چکے ہیں۔ ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں طویل عرصے سے بند پڑے سنیما ہالز کو بھی دوبار بحال کیا جارہا ہے، جب کہ تقریباً 20 سنیما ہالز کو دوبارہ کھولنے اور ان ہفتے کے 5 دنوں کے دوران 40 سے 50فلمیں دکھانے کی کوشش کی جائے گی۔سرینگر میں آٹھ سنگل اسکرین تھیٹر تھے۔ جن میں سے چار حساس پرانے شہر میں تھے۔1999 میں اس وقت کی فاروق عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے سرینگر میں ریگل سنیما کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کی، لیکن افتتاحی شو کے موقع پرمجاہدین نے سینما پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جس میں ایک شخص ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد سنیما گھر عوام کے لیے دوبارہ کبھی نہیں کھلا۔ اس کے بعد نیلم اور براڈوے سنیما گھروں نے سخت سکیورٹی کے درمیان دوبارہ کھولنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بعد میں وہ بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سینما بینوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام ہی رہے۔گزشتہ برس مقبوضہ جموں و کشمیر میں فلم پالیسی متعارف کیا گیا ہے، جس کے تحت پالیسی کا ذیلی متن میں سنیما گھروں کو دوبارہ بحال کرنے اور ملٹی پلیکس قائم کرنا ہے۔

دل لگی سے مزید