• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی کا 598 ارب قرضوں کی انکوائری کا فیصلہ

پشاور(اسٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبائی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے لئے598ارب کے قرضوں کی انکوائری کا فیصلہ کرتے ہوئے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا ہے ، PTIنے قرضے598ار ب روپے تک بڑھائے، وا پسی کیسے ہوگی، صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبہ کے موجودہ قرضوں کی واپسی2047تک ہوگی،دوسری جانب ارکان اسمبلی نے ایک مرتبہ پھر اپنی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کردیاجس پر ڈپٹی سپیکر نے وزیر خزانہ کو معاملہ وزیر اعلیٰ کیساتھ اٹھانے کی ہدایت کردی، گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران جمعیت علمائے اسلام کی خاتون رکن ریحانہ اسماعیل نے کہاکہ صوبائی محکمہ خزانہ کے دستاویز کے مطابق صوبہ پر قرضوں کا بوجھ598ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید