اسلام آباد( آئی این پی)پاکستان میں چینی کے متبادل سٹیویا کی کاشت پر غور شروع،سوات، ہنزہ، چلاس، مالاکنڈ، راولپنڈی اور اسلام آباد کاشت کے لیے مفید علاقے،70من خشک پتے فی ایکڑ پیداوار متوقع۔یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد کے ایک محقق واصف شفیق نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ اسٹیویا کی کاشت ان کاشتکاروں کے لیے ایک منافع بخش ثابت ہو سکتی ہے جو فصل کے نظام کو متنوع بنانا چاہتے ہیں اور خام مال کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی ضرورت کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ سٹیویا سوات، ہنزہ، چلاس، مالاکنڈ، راولپنڈی اور اسلام آباد جیسی جگہوں پر پیدا کیا جا سکتا ہے جہاں درجہ حرارت 20 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔ ملک میں چینی کی کمی کو دیکھتے ہوئے حکومت کو سٹیویا کی پیداوار کو فروغ دینا چاہیے۔