• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات 18 مئی کو دوحہ میں ہونگے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین ساتویں جائزہ پر پالیسی سطح کے مذاکرات 18 مئی سے دوحہ قطر میں شروع ہونگے ، آئی ایم ایف کے مشن ہیڈ پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے.

 آئی ایم ایف کی کنٹری نمائندہ ایستھر پریز رویز نے تصدیق کر دی کہ18مئی سے مذاکرات کا آغاز ہوگا.

 ساتویں جائزہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کو 96کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دے گا تاہم مذاکرات کی کامیابی کےلیے پاکستان کوآئی ایم ایف کی پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈیز کے خاتمے ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور صنعتی ایمنسٹی سکیم ختم کرنے کی شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید